رملہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فورسز نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے صبح سویرے مغربی کنارے میں رملہ اور قلندیہ کے علاقے میں واقع فلسطینیوں کے کیمپ پر فائرنگ کی۔
واقعے میں دو نوجوان شہید ہو گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کی اس جارحیت کے خلاف درجنوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فورسز رواں سال نہتے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر کے تیرہ نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔