اسرائیلی فورسز کا پناہ گزین کیمپوں میں دھاوا، فائرنگ سے نوجوان شہید

Israeli Forces

Israeli Forces

یروشلم (جیوڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپوں میں دھاوا بول دیا۔ جس سے فلسطینی شہری مشتعل ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے بیس سالہ محمد عبداللہ کو شہید کر دیا۔ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی فوج کے تشدد سے فلسطینی وزیر شہید ہو گئے تھے۔

نوجوان کی شہادت پر فلسطینی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔