رملہ (جیوڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کم نہ ہو سکی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے مزید چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج نے چاقو سے حملے کے الزام میں فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
ان فلسطینیوں کو مختلف واقعات میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں میں ایک سولہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازع میں اب تک ڈیڑھ سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔