اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالؤی نے مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں’ہم اپنے فلسطینی بھایئوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ ِفلسطین کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور یومِ القدس کو پاکستان میں حکومتی سطح پر منایا جائے۔ اس موقعے پر دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔