غزہ میں فوجی کارروائی ستمبر تک جاری رہے گی : نیتن یاہو

Netanyahu

Netanyahu

تل ابیب (جیوڈیسک) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان تمام مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، جہاں سے حماس کے عسکریت پسند کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے ، جب ایک روز پہلے ہی غزہ میں گیارہ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کارروائی سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی فوج نے اس عمارت کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا۔

کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔ اسرائیل کے مطابق اس رہائش گاہ میں حماس کا ایک کمانڈ سینٹر تھا۔ اس کے علاوہ بھی اسرائیل نے غزہ میں متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اتوار کے روز بھی غزہ میں سات منزلہ ظفر ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں بیس اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطینی جنگجووں نے بیس راکٹ فائر کیے۔

ہفتے کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 فلسطینی مارے گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اشارہ کرتے ہوئے شام اور لبنان کو بھی خبردار کیا ہے۔