مغربی کنارا (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے 27 سالہ فلسطینی زیاد اواد شہید ہوگیا۔
فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے محصولات ادا نہ کیے گئے تو ہم اپنے حق کے حصول کے لیے عالمی عدالت انصاف میں جائیں گے۔