لاہور (جیوڈیسک) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیا نہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ غزہ کا مظلوم مسلمان اسلامی دنیا کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن اسلامی ممالک خاموشی کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہیں جو تعجب خیز اور افسوسناک ہے۔
مولانا امجدخان سے مکہ مکرمہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پا کستان بالخصوص عالم اسلام اسرائیل کی دہشت گر دی کے خلاف آواز بلند کریں اورمسلم امہ غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں کے دکھ کا احساس کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیئے مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کریں انہو ں نے کہا کہ روز براز اسرائیلی دہشت گر دی بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہنے میں غزہ میں مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری پر انسانی حقوق کی عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں ؟انھیں اسرائیل کی دہشت گر دی کیوں نہیں آتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی خاموشی سے اسرائیل کی جرأت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔