رملہ (جیوڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکاروں نے جیل مجد میں موجود فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، قیدیوں میں بیشتر حماس کے کارکن ہیں۔
اہلکاروں کے تشدد کے بعد جیل میں سخت کشیدگی اور غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے، دیگر قیدیوں نے اپنے ساتھیوں پر تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے قیدیوں کو کمروں سے نکال کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے قیدیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔