تل ابیب (جیوڈیسک) ایک اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں صدر اوباما نے کہا کہ دونوں فریق معصوم لوگوں کی حفاظت کریں اور انتقام اور بدلے کی راہ اختیار نہ کریں۔
جب بھی اسرائیل میں راکٹ داغے جاتے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اس بار پیش آنے والے معاملے میں مذمت بھی کرتے ہیں۔ تشدد اور تناو میں اضافہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جو اس وقت ہم وہاں دیکھ رہے ہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ پرامن معاشرے کے لیے مفید ہے۔