اسرائیلی پالیسی دو قومی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ہے، اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کو دو قومی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

اوباما کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کی پالیسی کے باعث فلسطینی ریاست کا قیام مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہی وہ اور وزیر خارجہ جان کیری متعدد بار اسرائیل پر زور دے چکے ہیں کہ وہ نئی بستیوں کی تعمیر روک دے تاہم ان اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔