اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گروپ گرفتار

Netanyahu

Netanyahu

مقبوضہ بیت القدس (جیوڈیسک) اسرائیلی عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے شہر نابلوس میں فلسطینی سیل کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس گروپ کی شناخت احمد عزام سیل کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق حماس سے ہے جو مبینہ طور پر یاہو پر قاتلانہ حملوں کیلیے فدائی حملوں کی تیاری کرر رہا تھا۔

حماس کے سیل میں شامل 6 افراد کیخلاف فوجی عدالت میں فرد جرم پیش کر دی گئی۔ گروپ کے سربراہ 25 سالہ احمد عزا م کا تعلق نابلس میں یاسوف قصبے سے ہے۔