اسرائیلی وزیراعظم کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھانڈہ موساد نے پھوڑ دیا

Netanyahu

Netanyahu

یروشلم (جیوڈیسک) دو ہزار زار بارہ میں اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران دو ہزار تیرہ تک جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے

تاہم حال ہی میں منظر عام پر آنے والی خفیہ کیبلز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے موقف سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی متفق نہیں۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی رپورٹ کے مطابق ایران ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں جو ہتھیار بنانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

جوہری پروگرام پر ایران اور 6 ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔