اسرائیلی وزیرِ اعظم بھی دیہاتی عورت بن گئے،اوباما سے ایران کی شکایتیں لگائیں

 Israeli Prime Minister

Israeli Prime Minister

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی کسی دیہاتی عورت جیسے نکلے۔ ایران کی لگائی بجھائی کرنے امریکی صدر بارک اوباما کے پاس پہنچ گئے اور چچا سام سے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے دباو ڈالیں، وائٹ ہاوس میں امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل ختم کرنے کے لیے دباو ڈالنا ہوگا۔ ایران پر پابندیاں برقرا ریا مزید سخت کرنی چاہئیں۔ امریکی صدر نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے والا ملک بنانے کے عزم پر ڈٹے رہیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشرقی خیرسگالی کے جذبے کے تحت فلسطینیوں سے مذاکرات پر اسرائیلی وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔