اسرائیلی وزیراعظم امریکا کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والا رہنما

Obama Benjamin Netanyahu

Obama Benjamin Netanyahu

واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو وہائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والے غیرملکی رہنما ہیں ۔

امریکی اہلکار کی جانب سے یہ تبصرہ اس بات کا اظہار ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ ہے اور دونوں ملکوں کے حکام ایک دوسرے کے خلاف پیٹھ پیچھے باتیں کر نے لگے ہیں۔

یہ اس بات کی علامت ہے کہ نیتن یاہو اور اوباما حکومتوں کے تعلقات بحران کی طرف بڑھ گئے ہیں ۔ماضی میں اٹوٹ بندھن میں بندھے دونوں ملکوں کے تعلقات اب تک کی بد ترین سطح پر ہیں ، یہ تعلقات نومبر میں نیتن یاہو کے منتخب ہونے کے بعد مزید خراب ہوئے ہیں۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اسی صورتحال کی بنا پر آئندہ برس تک اوباما انتظامیہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سفارتی حمایت واپس لے سکتی ہے،جہاں توقع ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے معاہدے کے سلسلے میں دونوں اپنی قوت کا اظہار کریں گے۔