اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ گھریلو ملازم سے بد سلوکی پر مجرم قرار

Sara Netanyahu

Sara Netanyahu

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو کی اہلیہ سارہ نتین یاہو کو عدالت نے گھریلو ملازم کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر مجرم قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ملازم Naftali نے ان کی اہلیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرایا، جس پر عدالت نے گزشتہ روز ملازم کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے سارہ نتین یاہو کو ملازم کو 43700 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سارہ نتن یاہو نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ۔ملازم نے 2012 میں وزیرِ اعظم کی یرو شلم میں واقع رہائش گاہ پر 20 ماہ کی ملازمت کے بعد استعفی دے دیا تھا۔