اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔
فلسطینی اسیروں کے کلب کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حماس سے تعلق رکھنے والے 285 قیدی جیل میں اسرائیلی انتظامیہ کی توہین آمیز پالیسی اور جابرانہ رویوں کیخلاف احتجاج کی غرض سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں اسرائیلی قوتوں کی چھا پہ مار کاروائیوں ،تلاشی اور قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے جیسی پامالیوں کی جا رہی ہیں۔