فلسطین (جیوڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں کے مظالم پر مشتعل احد تمیمی نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے گھر کے باہر ایک صیہونی فوجی کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو احد کی والدہ نے بنا لی تھی۔
وڈیو سامنے آنے پر احد کو گرفتار کر کے اشتعال انگیزی سمیت 12 الزامات لگائے گئے تھے جن میں 4 الزامات ثابت ہونے پر احد کو جرمانے کے ساتھ 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اطالوی باشندوں کی جانب سے بنائی گئی احد تمیمی کی قد آور تصویر۔ فوٹو: اے ایف پی عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آنے والی احد تمیمی کو سزا مکمل ہونے پر آج احد تمیمی کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے گاؤں پہنچنے پر احد تمیمی کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر احد تمیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت تک مزاحمت جاری رہے گی۔
احد تمیمی کی رہائی سے ایک روز قبل یروشلم کو بیت اللحم سے جدا کرنے والی دیوار پر بہادر فلسطینی لڑکی کا 13 فٹ بڑا چہرے والا پوسٹر بنانے پر دو اطالوی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔