رملہ (جیوڈیسک) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی ایک اور ویڈٰیو سامنے آ گئی، اسرائیلی اہلکار نے زخمی فلسطینی نوجوان کو سر عام گولی مار دی۔
اسرائیل نے کئی دہائیوں سے فلسطین کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، تازہ واقعہ مغربی کنارے میں پیش آیا جہاں ایک فلسطینی نوجوان کو حملہ آور قرار دے کر گولی مار دی گئی۔ یہیں پر بس نہ ہوا، دوسرے اہلکار نے زخمی نوجوان کو ایک اور گولی مارکر شہید کر دیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔