غزہ (جیوڈیسک) مغربی کنارے پر نہتے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بربریت کی ہر حد پار کر دی، احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کر تحویل میں لینا اور انہیں ایک پنجرے میں قید کرنا شروع کر دیا۔
سفاک صیہونی فوٹیج بنانے والوں پر بھی چڑھ دوڑے۔ اسرائیلی فوجیوں کی حیوانیت پر ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریمارکس دینے پر سابق انگلش فٹبالر کے خلاف بھی یہودیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔