اسرائیل فوج سے جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی، پتھرائو

Israeli Army

Israeli Army

رملہ (جیوڈیسک) مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے مغربی کنارے کے علاقوں میں مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا۔ سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی فورسز کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

حبرون شہر کی مرکزی شاہراہ پر نہتے فلسطینیوں اور مسلح اسرائیلی فوجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کے شیل برسائے، علاقہ گھنٹوں میدان جنگ بنا رہا۔ نہتے فلسطینیوں نے جواباً اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔