بیت المقدس (جیوڈیسک) مغربی کنارے میں شہداء کے جنازے کے موقع پر فلسطینیوں نے اسرائیل کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔
گزشتہ روز اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے تھے، آج نماز جمعہ کے بعد دونوں شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین ہوئی۔
فلسطینی نوجوانوں کے جنازہ کا جلوس احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر گیا، جلوس کے شرکاء اسرائیل کیخلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔