اسرائیلی بربریت ،اغوا کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھر تباہ

Palestinians

Palestinians

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو فلسطینیوں کے گھر تباہ کر دیے، صیہونی فورسز کا الزام ہے کہ دونوں شہریوں نے تین اسرائیلی نوجوانوں کو اغوا کے بعد ہلاک کیا تھا۔

فلسطینی عوام پر بتیس روز تک دن رات آگ برسانے والا اسرائیل پانچ روزہ جنگ بندی کے دوران بھی غزہ پرظلم ڈھانے میں مصروف ہے۔ اپنے تین شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگا۔

کر پورے غزہ کو ہلا دینے والے اس صیہونی درندے نے آج دو گھروں کو تباہ کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں انیس سو اسی فلسطینی شہید ہوئے، ادھر حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے چونسٹھ فوجی بھی جہنم واصل ہوئے۔