مسئلہ کشمیر مسلم کانفرنس کی جدوجہد کی بدولت ایک فلش پوائنٹ بن چکا ہے’چوہدری شوکت علی
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور آل جموں وکشمیر کانفرنس ضلع میرپور کے صدر سابق چیئرمین چوہدری شوکت علی نے مسلم کانفرنس کی مضبوطی کے لیے ضلع بھر میں دوسری سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے رابطہ تیز کر لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کشمیر یوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو کشمیریوں کے حقوق حق خود ارادیت کے لیے نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسئلہ کشمیر مسلم کانفرنس کی جدوجہد کی بدولت ایک فلش پوائنٹ بن چکا ہے مگر بد قسمتی سے موجودہ اور سابقہ وفاقی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث ٹھپ ہو چکا ہے۔ آج کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی کام نہیں ہورہا رتحریک آزادی کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم کانفرنس کا دوبارہ فعال ہونا ضرور ی ہے۔
مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کو ایک مضبوط جماعت کا ہونا ضرور ی ہے اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد پورے آزادکشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں مسلم کانفرنس ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کے طور پر دوبارہ ابھر کر سامنے آئے گی۔