مسئلہ کشمیر پر اگر موثر انداز سے کام کیا جاتا تو کئی سال پہلے مسلمانوں کے حوالے ہو چکا ہوتا

karachi

karachi

کراچی: جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول اور اس کے فقرا کی نظررحمت ہے،یہ وقت اسلام کی نشاة ثانیہ کا ہے ،کرپٹ، غدار،قاتل ،بھتہ خوراورمجرموں کو کیفر کردارتک پہنچائیں، یہ لوگ اللہ کے قہرمیں آچکے ہیں

ان خیالات کا اظہار امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان، و چیرمین محمد مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے میڈیا سیل کراچی سے جاری اعلامیہ میں کیا ۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل میں شامل سینکڑوں مشائخ اپنے لاکھوں عقیدت مندان اور مریدین سمیت،مذاہب و مسالک کے رہنما، لاکھوں کمیونٹی ورکرز حکومت پاکستان کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت مکمل بے حسی اور اور موجودہ حا لات و واقعات کے پیش نظر پاکستان بھر سے اپنی سیاسی وابستگیاں اور ہمدردیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مکمل ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے اور علامہ ڈاکڑ طاہر القادری صاحب کے موقف کی مکمل حمائیت اور تائید کا اعلان کرتے ہیں۔

اگر ابھی بھی حکومت وقت نے اپنی روش نہ بدلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو پورے پاکستان سے کروڑوں کی تعدا د میں عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوں گے۔