حلقہ این اے 107 اور پی پی 115 کو ماڈل بنانے کا عزم کر رکھا ہے

Malka

Malka

ملکہ ( عمر فارو ق اعوا ن سے )حلقہ این اے 107اور پی پی 115کو ماڈل بنانے کا عزم کر رکھا ہے،حلقہ میں تعلیمی انقلاب اولین ترجیح ہے،ہمیشہ عوامی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد رضاایم این اے،چوہدری تنویر احمد نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کیساتھ پیار محبت اور خلوص کا رشتہ ہے،عوام نے جس طرح ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر اعتبار کیا ہے عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور حلقہ این اے 107میں کروڑوںروپے کے فنڈز سے سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری کروائی ہے

جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لنگڑیال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رڑیالہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھینگ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ککرالی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بزرگوال،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سدوال کلاں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوڈہ،گورنمنٹ بوائزہائی سکول گوچھ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول صادق آباد،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چوہڑ چک،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈوگہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باہروال،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سینتھل،گورنمنٹ پرائمری سکول پنجوڑیاں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوچھ شامل ہیں۔مواصلات و دیگر منصوبہ جات کیلئے سرائے عالمگیر ،کھاریاں میں بھی کروڑون روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے،اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تہہ دل سے کوشاں ہے،پٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومتی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ملاقات کرنیوالوں میں چوہدری سعید اختر انگلینڈ شامپور،راجہ ذوالفقار ٹھوٹھہ رائے بہادر، چوہدری محسن لنگڑیال،چوہدری راشد لنگڑیال،چوہدری سہراب خاں باغانوالہ،چوہدری ظفر منجال لنگڑیال،مرزا لطیف گونا،لالہ محمد اشرف سپرائ،چوہدری مدثر سبحانی،ہیڈ ماسٹر ملک محمد رزاق،ملک شاہد محمود ،ملک جعفر حسین پہاڑے اور دیگر شامل ہیں۔