ڈنگہ کی خبریں 1/3/2014
Posted on March 2, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ : وزیر اعظم کے جرأت مند اور مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر اُبھرے گا۔ چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال ایم این اے NA-106، پارلیمانی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہر فورم پر پاکستان کا روشن چہرہ دُنیا کے سامنے پیش کر کے مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے یہ ثابت کر دِیا ہے کہ وہ عوام اور ملک دوست رہنما ہیں ، ہمیشہ حق و سچ کی بات کی ہے ، قومی خزانہ کو نقصان کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ، جہاں بھی کرپشن ہو گی میں آوازِ حق بلند کرتا رہوں گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک و قوم کو در پیش مسائل چیلنجز اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہے اور جلد ہی وطن عزیز پر منڈلانے والے اندھیرے اور مایوسی کے سائے دور ہونگے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا جبکہ وزیر اعظم کے جرأت مند اور مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر اُبھرے گا۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی فائق جماعت ہے ، میرے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صحت و تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے حلقہ این اے 106 کو ضلع بھر میں میگا پراجیکٹس مکمل کروائیں گے اور میری تمام تر کوششیں جاری ہیں۔۔
——————————
————————–
ڈنگہ : حکمران عوام کو بحرانوں سے نکالنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو بحرانوں سے نکالنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ، ڈرون حملوں ، لاقانونیت ، کرپشن ، غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نکالنے کی بجائے ملک کو ان مسائل میں ڈبو دیناچاہتی ہے ، بجلی ،گیس و دیگر بحران وبا کی طرح پھیل چکے ہیں، جبکہ ملک کے کئی حصوں میں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ، عوام کی ضروریات اور مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ملکی امن و سلامتی کیلئے خطرناک ہے ۔دہشت گرد خون ریزی کر کے ملک کو بدنام کر رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سپوت چوہدری برادران ہی عوام کے حقیقی و محبت وطن لیڈر ہیں ، اُن کے دورِ اقتدار میں پنجاب میں لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہوا اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ جنرل انتخابات میں وفاق اور پنجاب میں چوہدری برادران کی حکومت ہو گی۔ اُنہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ پی پی 113 میں پہلے سے بڑھ کر اور نئے جوش و جذبہ و ولولہ کیساتھ بھاری مینڈیٹ حاصل کر کے کامیاب ہونگے، ق لیگ میں عوام کی شمولیت ہماری پارٹی کی کامیابی کی دلیل ہے۔
——————————
————————–
دیہاتوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے مسائل سے حلقہ کی عوام مسائل سے دو چار ہے،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) راہنما پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 چوہدری اخلاق احمد رنیاں سابق ناظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم پی اے کی بدولت شاہ قلی روڈ ، 35 چک ، درسگاہ روڈ ، عطا محمد روڈ ، ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ ، منگووال روڈ ، ڈنگہ ڈھلیان روڈ، بدھووال کھوکھرا سمیت دیہاتوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے مسائل سے حلقہ کی عوام مسائل سے دو چار ہے ، موجودہ حکومتی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے حلقہ کی طرف ایک نظر دوڑائیں تو یہاں پر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندے پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں گلی محلہ ، دیہاتوں و مختلف شاہراہیں جوہڑ کی منظر پیش کرتی ہیں ، از سر نو سڑکوں کی تعمیر کر کے حلقہ کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔
——————————
————————–
ڈنگہ: محلہ مغلپورہ کے رہائشی محمد اصغر کو مجرمان ساجد وغیرہ نے ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دِیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) محلہ مغلپورہ کے رہائشی محمد اصغر کو مجرمان ساجد وغیرہ نے ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دِیا ، تھانہ ڈنگہ میں مدعی محمد اصغر کی درخواست پر ساجد اور اُنکے ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دِیا تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی۔
——————————
————————–
ڈنگہ :گکھڑ کے ممتاز زمیندار مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری دلاور خاں انگلینڈ 4 مارچ کو برطانیہ روانہ ہونگے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) گکھڑ کے ممتاز زمیندار مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری دلاور خاں انگلینڈ 4 مارچ کو برطانیہ روانہ ہونگے ، وہ تمام تر اپنی نجی مصروفیات چھوڑ کر اپنے بھائی حاجی چوہدری شہباز احمد بھائو گھسیٹ پور کی وفات پر وطن واپس آئے تھے ، دوست احباب اُنہیں 3 مارچ کو موضع گکھڑ میں الوداع کرینگے۔
——————————
————————–
ڈنگہ : حاجی چوہدری شہباز احمد مرحوم کا ختم چہلم علامہ وقار احمد فاروقی سرائے عالمگیر نے پڑھا اور موت و حیات کا خصوصی فلسفہ بیان کیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) چوہدری دلاور خاں گکھڑ آف انگلینڈ ، چوہدری ریاض احمد بھائو گھسیٹ انگلینڈ ، چوہدری رزاق احمد ، چوہدری شاہد محمود ، چوہدری قیصر محمود ، چوہدری خلیل احمد ، حافظ شکیل احمد ، حافظ امتیاز احمد ، چوہدری امجد محمود ، چوہدری لیاقت علی ، چوہدری محمد اصغر نمبردار ، چوہدری عثمان خاں ، چوہدری پولے خاں ، چوہدری پرویز اقبال راولپنڈی ، چوہدری جاوید اقبال راولپنڈی کے بھائی حاجی محمد عارف گکھڑ ، چوہدری غلام علی کے بھتیجے حاجی چوہدری شہباز احمد مرحوم کا ختم چہلم علامہ وقار احمد فاروقی سرائے عالمگیر نے پڑھا اور موت و حیات کا خصوصی فلسفہ بیان کیا، ختم چہلم میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دُعائیں مانگیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ، ختم چہلم میں علاقہ بھر سے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نمایاں اہم شخصیات میں سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر جاوید ریاض ، سید ابدار حسین شاہ کلیوال سیداں ،چوہدری وحید زمان کائرہ،محمد شبیر ٹھاکر کھاریاں ، چوہدری مشتاق احمد 16 چک کراڑیوالہ منڈی بہائوالدین ، چوہدری محمد انور ناگرانوالہ ، چوہدری اختر بنک منیجر ڈھنڈالہ ، چوہدری عارف گکھڑ ، چوہدری محمد رفیق ٹوپہ ، ڈاکٹر ریاض احمد اسماعیلہ شریف ، چوہدری وحید زمان کائرہ ، غلام شبیر ممبر لالہ موسیٰ ، چوہدری محمد اسلم اسماعیلہ ، چوہدری زبیر اسماعیلہ ، میاں محمد عالم مہل، چوہدری خالد بیکنانوالہ ، چوہدری گلزار جانی چک ، چوہدری محمد اکرم چک سکندر ، چوہدری لیاقت علی شیر اسماعیلہ ،چوہدری احمد خاں فتہ بھنڈ ، چوہدری عرفان موجیانوالہ ، صوفی عبد الغفور اسماعیلہ ، مقصود انور اسماعیلہ ، حاجی نذیر احمد کالس ، چوہدری محمد اشفاق مہندی کالس ، چوہدری فیصل جٹ کراڑیووالہ ، چوہدری بوٹے خاں سانگو ، چوہدری جاوید اقبال امرہ ، چوہدری ارشد مہر نمبردار امرہ ، چوہدری محمد رزاق امرہ ، چوہدری شیر خاں امرہ ، سید بہادر خاں لاہور ، انصر مہر جوڑا ، اصغر مہر جوڑا انگلینڈ ، چوہدری نذاکت بوریوالی ، چوہدری قیصر بوریوالی ، چوہدری ساجد یوسف چھنی نیکوآنی سمیت بھی شریک تھے۔
——————————
————————–
ڈنگہ : بزم عاشقان مصطفی ۖ کا مشاورتی اجلاس آج دین پیلس پر ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک گیر شہرت کی حامل12ویں سالانہ کل پاکستان محفل نعت ڈنگہ کے کامیاب و تاریخ ساز انعقاد کیلئے بزم عاشقان مصطفی ۖ کا مشاورتی اجلاس آج دین پیلس پر ہو گا جنرل سیکرٹری حاجی شاہد محمود بٹ معاونین معززین شہر و علاقہ کو خصوصی بریفننگ دیں گے بزم عاشقان مصطفی ۖ ڈنگہ کا معاونین معززین شہر و عمائدین سے مشاورتی اجلاس2مارچ بروز اتوار کو بعد نماز مغرب صدر میاں سعادت حسین کی زیر صدارت دین پیلس میرج ہال کھاریاں پر منعقد ہو گا اجلاس میں بزم عاشقان مصطفی کے عہدیداران معاونین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،بزم عاشقان مصطفیۖ کے مشاورتی اجلاس کے شرکاء کی تجاویز آراء کی روشنی میں محفل نعت کو تاریخ ساز اور یادگار بنانے کیلئے حتمی فیصلے کے جائیں گے،اس موقع پر محفل نعت کے انتظامات کیلئے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
——————————
————————–
ڈنگہ : دی گرامر سکول ڈنگہ کی سالانہ تقریب انعامات و نتائج22مارچ کوہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسز عارف مغل کی سرکردگی میں ڈائریکٹر عارف مغل،ممتاز ماہر ہ تعلیم و پرنسپل علاقہ کی معروف تعلیمی درسگاہ دی گرامر سکول ڈنگہ کی سالانہ تقریب انعامات و نتائج22مارچ کوہو گی دی گرامر سکول ڈنگہ کی سالانہ تقریب 2014ء کو برصغیر کی عظیم تعلیمی شخصیت سرسید احمد خان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے انکی تاریخی تعلیمی کاوشوں ،انگریز راج کے خاتمہ کے حوالہ سے انکی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور سکول کے ہونہار طلبہ سرسید احمد خان کے طور پر خوبسورت اور منفردپرفارم کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے
——————————
————————–
ڈنگہ : دین اسلام کا آفاقی پیغام علماکرام دنیا بھر کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں،علامہ غلام بشیر نقشبندی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مولانا محمد یعقوب نقشبندی،مولانا محمد اشرف نقشبندی،وسیم چشتی،رجب علی چشتی،اعجاز احمدمغل کی سرکردگی میں انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس و قرآن و حدیث کا انعقاد ،آستانہ عالیہ بائولی شریف مولانا غلام بشیر نقشبندی اپنے دورہ ناروے سے واپسی کے بعد جامع مسجد گلزار مدینہ میں درس قرآن و حدیث میں ایمان افروز خطاب ذیشان فرماتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ پوری دنیا میں نبی کریمۖ کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور دین اسلام کا آفاقی پیغام علماکرام دنیا بھر کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں علماء کرام کی تبلیغ کے باعث امریکہ ناروے سمیت یورپی ممالک میں غیر مسلم تیزی سے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کر رہے ہیں
——————————
————————–
ڈنگہ :خوشبوئے کرم انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،تاریخ ساز کنونشن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن بوکن شریف میں23مارچ کو ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خوشبوئے کرم انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،تاریخ ساز کنونشن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن بوکن شریف میں23مارچ کو ہو گاپیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری کی سرپرستی میں سعید آباد بوکن شریف میں پاکستان زندہ بادکنونشن 23مارچ کو صبح نو بجے سے دو بجے تک دوپہر تک انعقاد پذیر ہو گاتیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ڈنگہ سے پیر سید زاہد صدیق شاہ کے مریدین عقیدت مند اور سینکڑوں طلبہ کنونشن میں شرکت کریں گے
——————————
————————–
ڈنگہ : صاحبان اقتدار سرکاری اداروں اور املاک اپنی اپنی اجارہ داری ختم کر دیں،میاں مبین افضل حیات و دیگر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی ٹی آئی کے راہنما میاں مبین افضل حیات،میاں افتخار احمد،چوہدری شرافت حسین،چوہدری ارشد منج،ملک بابر حسین نے ڈیرہ میاں افتخار پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبان اقتدار سرکاری اداروں اور املاک اپنی اپنی اجارہ داری ختم کر دیں،انہوں نے کہا کہ شہر کے چوک چوراہوں اور شاہراہوں کے نام قومی ہیروزاور ملک وقوم ،شہرعلاقہ کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے والوں سے منسوب کئے جائیں ،اراکین اسمبلی ریاستی اداروں بلدیہ تھانہ تعلیمی اداروں کی اپنی سیاست کیلئے استعمال میں نہ لائیں ادارے قومی ملکیت ہوتے ہیں کسی ایک فرد کیلئے نہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی مہذب ملک میں رولنگ پارٹی کے وزیراعظم کے نام سے کسی چوک کو منسوب نہیں کیا بلکہ انکی خدمات کے اعتراف میں بعد نام منسوب کئے گئے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے تو یہ تھا کہ شہر کے نام قومی ہیروز نشان حیدر پانے والے میجر اکرم شہید،ڈاکٹر صفدر محمود جیسی شخصیات کے نام سے منسوب کرتے لیکن انہوں نے اپنے صاحبزادوں کے نام لکھوا کر اقرباپروری کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں یوٹرن رولز کے مطابق بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔
——————————
————————–
ڈنگہ :الحاج محمد اسلم بھٹی کی اہلیہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آسودہ لحد کر دیاگیا نما زجنازہ اور ختم قل علامہ مولانا طاہر رضا نے پڑھایا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی عبدالکریم بھٹی کی صاحبزادی،حاجی محمد اشرف بھٹی،حاجی خورشید احمد بھٹی،عبدالحفیظ بھٹی،کی ہمشیرہ ،عمران بھٹی چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ،رضوان بھٹی،ثاقب بھٹی،کامران بھٹی،ذیشان بھٹی کی پھوپھی،محمد یوسف بھٹی کی خوش دامن محمد آصف بھٹی،محمد خالد بھٹی،طارق جاوید بھٹی،ناصر بھٹی کی والدہ ماجدہ الحاج محمد اسلم بھٹی کی اہلیہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آسودہ لحد کر دیاگیا نما زجنازہ اور ختم قل علامہ مولانا طاہر رضا نے پڑھایانماز جنازہ اور ختم قل میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سید فیض الحسن شاہ،چوہدری محمد اسلم،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری میاں خاں،الحاج محمدصادق بٹ،چوہدری عثمان اسلم،میاں طارق محمود ڈھلیان،حاجی فاضل بٹ،حاجی اعظم بٹ،حاجی شاہد محمود بٹ،عرفان یونس دار،حاجی ملک شبیر حسین،سکندر صراف،حاجی سرور صراف،میاں امجد محمود،میاں اعجاز احمد،حاجی اسلم صراف،مرزا شہباز بیگ ،مرزا پھول بیگ،محبوب عالم بٹ،حاجی فضل الٰہی،رئوف صراف،عارف ڈار،طارق قریشی،طارق رحیم،لیاقت قریشی،سید عرفان شاہ،حاجی محمد نواز،محمد شریف چشتی،صہیب اعظم دار،محمد افضل قصاب،میاں محمد اکرم،ناصر بلہڑ،چوہدری فیاض احمد،شوکت مغل،غلام مصطفی بھٹی،مرزا ریاض حسین،چوہدری خالد مہدی،محمد اسلم،چوہدری محمد اکرم،بائو نوید احمد،مرزا فاروق زمان،عارف مغل،میاں عبدالروف،امتیاز صادق جرال،میر اشتیاق خالد،آغا اشتیاق،الحاج محمد اقبال منج،ملک ذوالفقار احمد اعوان،گلزار بھٹو،ذوالفقار علی میاں امتیاز احمد،سلیم عابد پیرزادہ،فاروق گل بٹ،محمد اسلم بسوی،چوہدری اسلم پسوال،سرور پسوال،قاری محمد یعقوب نقشبندی،قاری محمد رمضان،میاں عبدالغفور پٹواری،حاجی اقبال باہروال،میاں جاوید اقبال سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
——————————
————————–
ڈنگہ : دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کی سالانہ پروقار تقریب2014ئ20مارچ کو سکول کیمپس میںہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازماہر تعلیم پرنسپل پروفیسر مسعود احمد اعوان ،ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت علی کی زیر نگرانی علاقہ کی عظیم علم دوست شخصیت چوہدری امجد جاوید عیلس کی سرکردگی میں دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کی سالانہ پروقار تقریب2014ئ20مارچ کو سکول کیمپس میںہو گی دی دیگا سکول سسٹم کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ،سابق وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ اور دیگر مہمان خاص ہونگے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
——————————
————————–
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات سے شروع ہونگے،ضلعی انتظامیہ نے میٹرک کے امتحانات کے موقع پر دفعہ144نافز کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کا امتحانی سنٹر میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔
——————————
————————–
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ
ڈنگہ : ہم الطاف حسین کی طرف سے فوج کی حمایت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جبکہ فوج کے ٹیک اوور کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر محمد خالد عاربی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز دانشور مذہبی سکالر جماعت اسلامی ڈنگہ کے راہنما ماہر معالج ڈاکٹرمحمد خالد عاربی نے کہا ہے کہ ہم الطاف حسین کی طرف سے فوج کی حمایت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جبکہ فوج کے ٹیک اوور کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میاںنواز شریف حکومت کا ملک کے نازک دور میں طرز حکومت درست ہے انہوں نے کہا کہ طالبان کا ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا کسی طور پر درست نہیںانہوںنے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے آئین بنانے میں جید علماء کرام کا لائق تحسین کردار ہے،وطن عزیز میں قرآن و سنت سپریم لاء ہے آئین کو چھیڑنا شریعت کو چھیڑنے کے مترادف ہے حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے طالبان سے مذاکرات کر کے دانشمندانہ اقدام کیا اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے ملک کے وسیع تر مفادات میں اب اگر حکومت آپریشن کرے تو اسے قوم کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہو گی
——————————
————————–
ڈنگہ : پی آئی اے نے عمرہ کرائے میں سات ہزار روپے کمی کر دی،ذرائع نجی ٹی وی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ کرائے میں سات ہزار روپے کمی کرتے ہوئے کرایہ63ہزار ورپے فی کس کر دیا،عمرہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
——————————
————————–
ڈنگہ :ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی واقع ہو گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی واقع ہو گئی،جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت180روپے ،کمرشل سلنڈر کی قیمت میں720روپے کمی ہوئی،نئی قیمتوں کے بعد گجرات سمیت دیگر اضلاع میں100روپے کمی کے ساتھ1150روپے گھریکلو اور4600روپے کمرشل سلنڈر ،آزاد کشمیر میں120روپے کمی کے ساتھ گھریلو سلنڈر1450روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
——————————
————————–
ڈنگہ:ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم میں4لاکھ 13ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم میں4لاکھ 13ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع بھر میں ای ڈی اوز ،ڈی ایچ اوز کی سرکردگی میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ تیرہ ہزار 428بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جو کل ٹارگٹ کا105فیصد ہے۔
——————————
————————–
ڈنگہ:پنجن شہانہ میں تین گھروں میں بیک وقت پراسرار آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجن شہانہ میں تین گھروں میں بیک وقت پراسرار آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا،پنجن شہانہ کے رہائشی عارف جٹ ،مصطفی شاہ اور اعظم ڈوگر کے گھروں میں اچانک پراسرار طور پر ہونے والی آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،گائوں کے افراد نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن اس دوران ہزاروں روپے کا قیمتی سامان ملبوسات اچانک جل کر خاکستر ہو گیا۔
——————————
————————–
ڈنگہ :موسم سرما کی آخری بوندا باندی پر مشتمل بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ہو گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)موسم سرما کی آخری بوندا باندی پر مشتمل بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ہو گیا،ڈنگہ شہر اور گرونواح کے علاقہ میں ہلکی بارش ،بوندا باندی اورٹھنڈی یخ ہوائوں سے موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ٹھار اور سرد ہو گیا،شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال ایک بار پھر شروع کر دیا ہے۔
——————————
————————–
ڈنگہ :پنجاب میں سوائن فلوقز کا خطریہ،محکمہ صحت کی تمامEDOہیلتھ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجاب میں سوائن فلوقز کا خطریہ،محکمہ صحت کی تمامEDOہیلتھ کو الرٹ رہنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے سوائن فلوزکے خطرے کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا ہے۔
——————————
————————–
ڈنگہ :مقامی تاجر کے گیارہ سالہ بیٹے کو پچاس لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)مقامی تاجر کے گیارہ سالہ بیٹے کو پچاس لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا گیااس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی تاجر اکرم کا گیارہ سالہ بیٹا غلام مرتضی گذشتہ روز اپنے گھر واقع گلی علی چکیاں سے چیز لینے نکلا گھر والوں نے تلاش کے بعد رات بارہ بجے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کر دی صبح سات بجے گیارہ سالہ غلام مرتضیٰ نے نعش مہر محلہ کے عقب کے ویرانے سے ملی، بچے کی نعش ملنے پر لالہ موسیٰ کے شہری سراپا احتجاج بن گئے۔
——————————
————————–