ٹھٹھہ (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتا دیا دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، شہیدوں کا لہو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
سندھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ فیسٹیول کے ذریعے ہم نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کون ہوتے ہیں ہمیں اسلام سکھانے والے، ہمیں شریعت کا بھی پتہ ہے اور اسلام کا بھی، ہم ثقافت سے بھی اور اسلام سے بھی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کا دہشت گردوں کے سامنے جھکنے والے نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کو اسلام کا وارث مانتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا دہشت گرد اپنی دہشت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں ہم وحشی درندوں کے جنگلی قانوں کو نہیں مانتے ، دہشت گرد لاشوں کے ڈھیر لگا کر جنت کے داروزے کھولنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا یہی دہشت گرد پاکستان کے مخالف ہوتے ہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کا لہو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا قوم بھول گئی پیپلز پارٹی نے سوات میں کیسی رٹ قائم کی، کیا قوم صوفی محمد کو بھول گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا قوم کی بیٹیوں سے پوچھو دہشت گردی کیا ہوتی، کیا قوم کی بیٹیوں سے ملالہ جیسا سلوگ گا؟۔
انہوں نے کہا ہم مغرب کی پیدوار نہیں بلکہ ہماری تہذیب خطرے میں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا دہشت گرد اس وقت سے ڈریں جب قوم متحد ہو کر ان کے خلاف دما دممست قلندر کریگی۔