کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری، میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں صفائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ڈی ایم سی کورنگی کے سپرٹنڈنگ انجینئر پریم چند ،ڈائریکٹر لائبریری بلدیہ کورنگی ارشاد احمد آرائیں ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں بلدیاتی اداروں کے مالی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ حکومت ضلعی میونسپل کارپوریشن کے فنڈز میں گزشتہ 7سالوں سے کتوٹی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے ضلعی بلدیاتی اداروں کو علاقائی سطح پر ترقیاتی کاموں اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے میں مشکلات کا سامنا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہری سندھ میں ضلع میونسپل کارپوریشن کے فنڈز میں کٹوتی کا سلسلہ ختم کرکے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی کے لئے خصوصی ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے یونین کونسل نمبر7شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے کے لئے تمام تر وسائل او صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا مقصد صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی میں صفائی کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مہم شاہ فیصل ،کورنگی اورلانڈھی زونز میں آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندوں اور عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا سرسبز اور بلدیاتی مسائل سے پاک بنا کر شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے۔