کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے لوکل گورنمنٹ کا نظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث نہ تو رین ایمرجنسی کے تحت اقدامات کئے گئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی پر کوئی توجہ دی گئی۔ طوفانی بارشوں اوربرساتی نالوں کی بندش کے باعث مرکزی شاہراہیں بھی تالاب کے منظر پیش کرنے لگیں جبکہ پانی بے شمار گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بارشوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات نیالطاف حسین کے مویقف پر تصدیق کی مہر لگا دی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشد ضروری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی انعقاد تک سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور سابق ناظم حیدرآباد کنور نوید کو کراچی اور حیدر آباد کا عارضی ناظم مقرر کیا جائے۔