استنبول (جیوڈیسک) حملہ آوروں نے پولیس کے اہل کاروں کو فٹ بال اسٹیدیم لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا۔ ہفتے کے روز استنبول کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم دو بڑے دھماکوں سے گونج اٹھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ ایک کاربم اور خودکش حملے کے دھماکے تھے جن کا ہدف سیکیورٹی اہل کار تھے۔
حکومتی عہدے داروں نے اتوار کی صبح تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔ لیکن مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم ازکم 29 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے۔
حملہ آوروں نے پولیس کے اہل کاروں کو فٹ بال اسٹیدیم لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا۔
دھماکے ہونے سے پہلے بسکتاش فٹ بال کلب اور برساسپور کےدرمیان میچ ختم ہوا تھا۔
کہ حملہ آوروں کا ہدف اسٹیڈیم میں فٹ بال کے شائقین کے ہجوم کی بجائے پویس تھی۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کرنے والے کالعدم کرد گروپ تھے جو برسوں سے ترک حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
اس سال استنبول کئی بم دھماکوں کا ہدف بن چکا لے جن میں جون میں اتاترک ایئر پورٹ پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سال ملک بھر میں دہشت گرد حملوں میں 200 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ان حملوں کا ذمہ دار اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور ترکی میں موجود کرد فرقوں کو قرار دیا جاتا ہے۔