استنبول: غازی پارک کی تزئین و آرائش، ریفرینڈم کروانے کا امکان

Istanbul

Istanbul

ترکی کی حکمراں جماعت کا مظاہرین کو غازی پارک خالی کرنے کے احکامات، پارک کی تزئین و آرائش کے لیے ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ ترکی میں حکمراں جماعت کے نائب چیئرمین اور ترجمان حسین سالک کا کہنا ہے کہ استنبول میں غازی پارک کی تعمیر و تزئینِ نو کے متنازع معاملے پر ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ وہ خیر سگالی کے اس اقدام کے نتیجے میں تقسیم اسکوائر کو فوری خالی کردیں۔ ان کہنا تھا کہ پارک کے مسئلہ پر استنبول میں عوامی ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ لہذا مظاہرین پرامن طور پر پارک سے انخلا کرلے تاکہ شہرمیں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوسکے۔

ریفرنڈم کرانے کی تازہ پیش کش کو مظاہرین اور وزیر اعظم کے درمیان بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ سمجھا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں تین افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔