استنبول انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

Film Festival

Film Festival

استنبول (جیوڈیسک)بتیسویں استنبول انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہوگیا ہے جو سولہ روز تک جاری رہے گا۔ استنبول کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں جاری فلم فیسٹیول میں پچاس سے زائد ممالک کی دو سو سے زائد فلمیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ جس کے بیشتر ڈائریکٹر ترک اور یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر مائیک فیگیس فیسٹیول کے ترک حاضرین کو فلم کے بارے میں ایک لیکچر بھی دیں گے۔ یہ فیسٹیول انیس سو بیاسی سے ہرسال منعقد ہورہا ہے۔