استنبول (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے سنگلز چیمپئین شپ جیت لی۔ استنبول میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے سنگلز چیمپئین شپ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کا سامنا چینی حریف لی نا سے ہوا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سیرینا نے چینی حریف کو دو گھنٹے اور نو منٹ کے مقابلے میں آوٹ کلاس کیا۔ انکی فتح کا سکور 6-2، 3-6 اور 0-6 رہا۔ عالمی نمبر ایک نے اس سال کا یارہواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔