استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں دو عمارتیں گر گئیں۔ متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔
دونوں عمارتوں میں سے ایک پانچ منزلہ تھی۔ ترک میڈیا کے مطابق عمارت خالی تھی تاہم اس کے گراؤنڈ فلور میں دکانیں اور اس کے داخلی راستے پر ایک ریسٹورنٹ تھا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
دکانوں اور ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔