ضلعی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ظفر اقبال طاہر کی اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کل چک جھمرہ آئینگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) ضلعی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ظفر اقبال طاہر کی اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کل چک جھمرہ آئینگے۔

جہاں وہ ضلعی صدر طارق باجوہ کی رہائشگاہ باجوہ ہائوس سکندر پور میں شام 5 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ بعدازاں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات بھی کرینگے۔