آئی پی ایل : پونے ،حیدرآباد اور راجستھان ، ممبئی کے مد مقابل ہوگی

IPL

IPL

ممبئی(جیوڈیسک)انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گاآج پونے میں پہلا میچ پونے واریئرز اور حیدرآباد سن رائیزر کے درمیان ساڑھے 3بجے شروع ہوگا۔

پانچ میچز کے بعد حیدرآباد کے 6 اور پونے کے 4 پوائنٹس ہیں، دوسرے میچ میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیموں کے 4، 4 میچز کے بعد 6، 6 پوائنٹس ہیں، یہ میچ رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔