میڈرڈ (جیوڈیسک) اطالوی سائیکل سوار ڈینیئل ریٹو نے ٹور آف اسپین کا 14 واں مرحلہ جیت لیا۔ٹور آف اسپین کا یہ پہاڑی سلسلے کا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔ سخت سردی اور بارش کے باعث سائیکل سواروں کو سخت مشکل پیش آئی۔ اطالوی سائیکل سوار ڈینئیل ریٹو نے 156 کلو میٹر کا یہ مرحلہ 4 گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا۔
وسین زو نیبالی 3 منٹ 55 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔نیبالی مجموعی برتری میں بدستور اب بھی لیڈ لیے ہوئے ہیں۔ امریکی سائیکل سوار کرِس ہورنر تیسرے نمبر پر ہے۔ٹور آف اسپین سائیکل 15 ستمبر کو میڈرڈ میں ختم ہوگی۔