اٹلی : عدالت نے مسافر بردار جہاز کوسٹا کونکورڈیا کے کپتان کو قید کی سزا سنا دی

Francesco Schettino

Francesco Schettino

روم (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر گروسیٹو کی عدالت نے کپتان شیٹینو کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا اور ڈوبتے جہاز کے مسافروں کو بے یار و مددگار چھوڑنے اور غیر ارادی قتل کے جرم میں سزا سنائی۔

جنوری 2012 میں لگژری بحری جہاز کوسٹا کونکورڈیا اٹلی کے ساحلی شہر گیگیلیو کے قریب ریت میں دھنس کر الٹ گیا تھا اور حادثے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کپتان شیٹینو کے وکیل کا کہنا ہے وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ اٹلی کے قانونی نظام کے تحت وہ اسوقت تک جیل نہیں جائیں گے جب تک انکی اپیل خارج نہیں ہوتی۔