روم (جیوڈیسک) اٹلی کے ماہر انجینئر نے دنیا کی سب سے اونچی موٹر بائیک بناکر گنیز ورلڈ رکارڈ میں جگہ بنالی۔ فیبیو ریگانی نے کمال مہارت سے اس شاہکار بائیک کو تیار کیا ہے۔
5 میٹر اونچی اس بائیک کو چلانے کے لیے ایک آدمی بائیک کے درمیان میں بیٹھ سکتا ہے۔ بائیک کا توازن برقرار رکھنے کے لیے دو چھوٹے پہیے سائیڈ میں لگے ہوئے ہیں۔ دنیا کی سب سے اونچی بائیک کو گنیز ورلڈ رکارڈ کے نئے ایڈیشن میں درج بھی کر لیا گیا ہے۔