اٹلی : فیشن ویک کا آغاز، ملبوسات کے نئے ڈیزائن متعارف
Posted on September 20, 2014 By Majid Khan شوبز
Italy Fashion Week
میلان (جیوڈیسک) اٹلی میں سالانہ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ میلے میں دو ہزار پندرہ کیلئے ملبوسات کے نئے ڈیزائن پر مشتمل وسیع رینج متعارف کرائی جارہی ہے۔
اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کا آغاز ایمپیریو ارمانی کے ڈیزائن کردہ نئے ملبوسات کی نمائش سے ہوا۔
فیشن میلے میں ماڈلز نے ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے۔فیشن شو کے دوران ماڈلز نے اپنی اداوٴں سے حاضرین کے دل جیت لیے۔
نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی۔فیشن میلے میں کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی شرکت کرکے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے۔۔
فیشن شو کے آخر میں اسی سالہ ڈیزائنر گوجیو ارمانی بھی ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com