روم (جیوڈیسک) اٹلی کے اخبار لا ریپبلکا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سابق وزیراعظم برلسکونی اور انکے عملے کی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی۔
اخبار نے امریکا کے راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ادارے نے دو ہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے۔
فون اسوقت ٹیپ کئے گئے جب اٹلی کی حکومت یورو زون کے قرضوں کے بحران میں الجھی ہوئی تھی۔ سابق امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یورپی یونین نے برلسکونی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔