روم (جیوڈیسک) اٹلی کے قریب 2 کشتیاں ڈوبنے سے افریقا سے تعلق رکھنے والے 203 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افریقا سے تعلق رکھنے والے 220 افراد پانی اور کھانے کے بغیر دو کشتیوں پر سفر کررہے تھے۔
تارکین وطن کی کشتیاں بحیرۂ روم میں اطالوی جزیرے لامپےڈوسا کے قریب سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکیں اور ڈوب گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کشتیوں میں سوار 203 افراد ہلاک جبکہ صرف 9 افراد ہی اپنی جان بچاپائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک حادثے میں 29 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔