روم (جیوڈیسک) اٹلی کے قریب سمندر سے غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی سے تیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کشتی میں 590 تارکین وطن سوار تھے
سسلی اور شمالی افریقہ کے درمیان سمندری حدود میں ایک کشتی سے غیرقانونی تارکین وطن کی 30 لاشیں ملی ہیں۔ اٹالیئن حکام کے مطابق کشتی میں دو حاملہ خواتین سمیت 590 تارکین وطن سوار تھے۔
ابھی تک ہلاک ہونے والے تارکین وطن افراد کی شہریت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔