روم (جیوڈیسک) اٹلی کو تارکین وطن کے ایک نئے سیلاب کا سامنا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات سے ہفتے تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو اطالوی ساحلوں کے قریب ڈوبنے سے بچایا جا چکا ہے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
سمندری حدود کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بتایا کہ آج کل موسم خوشگوار ہے اور یہی شمالی افریقی مہاجرین کی کشتیوں میں اضافے کی وجہ ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق شام اور اریٹیریا سے ہوتا ہے۔
اٹلی نے سمندری حدود کی نگرانی میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد سے متعدد افراد کو ڈوبنے سے بچایا جا چکا ہے۔