اٹلی : تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

Immigrant boat capsizes

Immigrant boat capsizes

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے ساحلی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک سو تیس افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں پانچ سو کے قریب افریقی تارکین سوار تھے جو اٹلی جارہے تھے۔

ساحلی جزیرے لیمپے ڈوسا کے قریب کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ ریسکیو انتظامیہ کے مطابق ایک سو اکیاون افراد کو بچا لیا گیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اٹلی کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے اب تک 94 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔