میلان (جیوڈیسک) اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، شوخ اور دیدید زیب ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں، ماڈلز کے لشکاروں نے ماحول رنگین بنا دیا۔
میلان میں فیشن کا میلا جاری ہے، دوسرے روز آرمانی کی کلیکشن نے دھوم مچادی، شوخ اور رنگین ملبوسات نے سب کو حیران کر دیا، دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ آرمانی کے شو میں موسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسا ت نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی۔
فیشن ویک میں دوسری کلیکشن رابرٹ Cavalliکی پیش کی گئی جس میں میکسی نما ملبوسات متعارف کرائے گئے جو اپنی مثال آپ تھے۔ میلان میں فیشن کے میلے میں دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنر اپنی اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں، جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔