اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے جنوبی شہر مونٹ فورٹ اِرپینو MONTEFORTE IRPINO میں مسافر بس کے حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مسافر بس نیپلز کی جانب جا رہی تھی کہ موٹروے کا جنگلہ توڑ کر تیس میٹر نیچے دوسری سڑک پر جا گری۔
بس کی زد میں متعدد گاڑیاں آ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے بس میں سے چھتیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔