10 مارچ 2012 میں پہلی دفعہ اٹلی میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کیلئے مارچ 2014 سے پوانٹس والی سجورنو کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے مارچ سے دسمبر 2014 تک اُن 66 ہزار غیر ملکیوں کے ڈاکومنٹس کی چھان بین کرنے کا اعلان کیا ہے جو 10 مارچ 2012 کے بعد اٹلی آئے تھے اور قانون کے مطابق اُنہیں اٹلی میں داخل ہوئے چوبیس ماہ گزر چکے ہیں۔
ان افراد نے پہلی سجورنو لیتے وقت جن فارمز کے اُوپر دستخط کئے تھے ان پر درج تھا کہ اگر اگلے چوبیس مہینوں میں اُنھوں نے اٹلی کی زبان اور ثقافت سے مناسب واقفیت حاصل نہ کی اور کسی جرم میں ملوث ہوئے تو حکومت کو اختیار ہو گا کہ وہ اُنہیں اپنے ملک سے زبردستی بے دخل کر کے واپس انکے ملکوں میں روانہ کر دے غیر ملکی اور وزارت داخلہ کے درمیان جو تحریر ی معاہدہ دونوں فریقین نے کیا تھا۔
اسکا نام ACCORODO DI INTEGRATION یعنی اطالوی زبان و ثقافت سے واقفیت اور اسکا عملی اظہار اس قانون کا اطلاق ان غیرملکیوں پر نہیں ہوتا جو مارچ 2012 کے بعد خاندان کی بنیاد یعنی RICONGILINGIMENTO FAMILIARE پر اٹلی میں داخل ہوئے تھے ایسے افراد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد قستورہ انھیں ان کی پوزیشن کے بارے میں تحریری طور پر اگاہ کرے اور شرائط پورا نہ اُترنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔
قستورہ تمام غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات عدالت کمونے اور ایجنسی اینتراتے AGENTIA DELLE ENTRATE سے حاصل کرے گا اطالوی زبان وثقافت سے واقفیت کی شرط سے جڑی پوانٹس والی یہ نئی سجورنو غیر ملکیوں کے ذاتی رویوں کو بہت اہیمت دیتی ہے۔ مثلا کیا متعلقہ غیر ملکی نے زبان کا کورس کرنے کی زحمت گوارا کی ہے؟ فیملی یا ذاتی ڈاکٹر کا انتخاب اپنے نام پر کرایے کے گھر کا کنٹریکٹ یہ وہ کام ہیں جن سے سجورنو کے پوانٹس میں اضافہ ہوگا۔
Wasim Raza
جبکہ عدالت سے سزا یا کسی قسم کے جرمانے کی صورت میں پوانٹس کم ہو جائیں گے۔ پوانٹس والی سجورنو پر شروع میں16 پوانٹس ہوں گے اگر دو سال کے اندر غیر ملکی کے اچھے کاموں کی وجہ سے انکے پوانٹس 30 ہوگئے تو سمجھا جائے گا کہ اُس نے تحریری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے چنانچہ اسکی سجورنو(RIWNOVO) کی مدت بڑھا دی جائے گی لیکن اگر اسکے پوانٹس1 سے 29 کے درمیان ہوئے تو اُسے اپنے پوانٹس پورے کرنے کیلئے ایک سال کی مذید مہلت دی جائے گی۔
تاہم اگر اسکے پوانٹس زیرو یا منفی زیرو کی حد سے نچے چلے گئے تو غیر ملکی سجورنو ضبط کر کے اسکو واپس اسکے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپنی سائٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران غیر ملکیوں کو خطوط ارسال کئے جائیں گے کہ وہ اپنے تمام ڈاکومنٹس لیکر قستورہ یعنی(SPORTECO UNACO) پہنچیں اور جو ڈاکومنٹس وہ پیش کریں گے قستورہ عدالت، کمونے اور ادائیگی کی ایجنسی آفیچو اینتراتے سے ان کی جانچ پڑتال اور تصدیق کروائے گا۔
جرائم یا جرمانوں سے قطع نظر جو غیر ملکی زبان ثقافت کے متعلق کوئی ڈپلوما یا دستاویز پیش نہیں کریں گے قستورہ ان کیلئے مجوزہ کورسز کرنے کیلئے رہنمائی کرے گا۔ ایسے کورسز کیلئے آن لائن رجسڑیشن وزارت داخلہ (MINISTERO) سرکاری ویب سائٹ کے ذرایعے کروائی کی سکتی ہے سائٹ کا ایڈریس یہ ہے HTTPS;//INTE GRATIONE.DLCI.INTERNO.IT جہاں تک فیملی ویزے پر اٹلی آنے والوں کا تعلق ہے تو اگر ان کے زیرو پوانٹس بھی ہوں گے تو اُنھیں ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی14 فروری2014 کی رپورٹ کے مطابق مارچ سے دسمبر 2014 تک 66 ہزار غیر ملکیوں کا دو سال کا وقت پورا ہو رہا ہے لیکن پہلی بار اس قانون پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہماری تیاری مکمل نہیں ہے اس عرصے کے دوران تقریبا26 ہزار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال مکمل کی جا سکے گی۔ روم اور میلان کے قستوروں یعنیSPORTELLI LINEICI PER L AMMIGRATAONE میں سب سے زیادہ کام مکمل کیا گیا ہے روم میں بانچ ہزار جبکہ میلان میں 2 ہزار افراد کے کوائف کی چھان بین اور جانچ پڑتال مکمل کی جا چکی ہے۔