اٹلی کے صدر جارجیو ناپولیتانو اپنے منصب سے مستعفی

Giorgio Napolitano

Giorgio Napolitano

روم (جیوڈیسک) اٹلی کے نواسی برس کے صدر جارجیو ناپولیتانو نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ ان کی صحت اب ریاستی معاملات کا دبائو برداشت کرنے سے قاصر ہوتی جا رہی ہے۔

صدر کی جانب سے مستعفی ہونے کا خط وزیراعظم ماتیو رینزی کو روانہ کیا گیا ہے۔ صدر کی سبکدوشی کے بعد دستور کے مطابق ایوانِ بالا یعنی سینٹ کے سپیکر پیٹرو گراسو ملک کے عبوری صدر ہوں گے۔ صدر ناپولیٹانو نے صدارتی محل بھی چھوڑ دیا ہے۔