اٹلی: وزیراعظم میٹیو رینزی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

Meteo Rennes Against Protest

Meteo Rennes Against Protest

روم (جیوڈیسک) اٹلی کی بگڑتی معیشت کی بحالی کا وعدہ کر کے گزشتہ برس فروری میں منتخب ہونے والے وزیر اعظم رینزی مقبولیت کھو چکے ہیں۔

رینزی گو ہوم کا نعرہ لگاتے اور ٹی شرٹس پر لکھے ہزاروں افراد نے پر امن مظاہرہ کیا۔ املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس سے لڑنے کی بجائے موسیقی کی دھنوں پر جھومتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا رینزی نے کئی وعدے کئے لیکن ایک بھی نہیں نبھایا۔ انکی حکومت امیروں اور غریبوں دونوں کی دشمن ہے۔ مظاہرین نے یورو زون سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ ملکی معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے۔